Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ایگرو فارسٹری پائیدارزرعی زمین کی ضمانت ہے:چیئرمین زرعی تحقیقاتی کونسل

310
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن)چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ڈاکٹر محمد عظیم خان نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں درختوں کی جدید اور منفرد انداز میں کاشت زرعی زمینوں کی زرخیزی بڑھانے کیساتھ ملکی جنگلات کے رقبے میں بھی خاطر خواہ اضافے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ایگرو فارسٹری پائیدار زرعی زمین کی ضمانت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایگرو فارسٹری میں درختوں اور فصلوں کو ملا کر کاشت کرنے کے جدید طریقے متعارف کرائے جاتے ہیں جو کہ نہ صرف زمینی زرخیزی کو برقرار رکھتے ہوئے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ بلکہ جانوروں کے بہترین، صحت بخش چارے کا حصول بننے کے ساتھ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں بھی موثر حل پیش کرتے ہیں۔