Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وزیراعلیٰ بزدارکادورہ مری،سیاحتی مقامات جلدکھولنے کاعندیہ

264
Spread the love

مری: وزیراعلی پنجاب نے سیاحتی مقامات جلد کھولنے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات کو جلد کھولنا چاہتے ہیں، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بھی کھولنے کے لئے ایس او پیز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔مژ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاحتی مقامات اور ریسٹورنٹس کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی سفارشات این سی او سی کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی، این سی او سی کی منظوری کے بعد سیاحتی مقامات اور ریسٹورنٹس کو ایس او پیز کے مطابق کھولا جائے گا، سیاحتی مقامات کھلنے سے ٹورازم کو فروغ ملے گا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا مری کے رہائشیوں کے لئے پانی کی فراہمی بہتر بنائیں گے، نئے تھانے اور نئی سب ڈویژن بنانے کی اصولی منظوری دے دی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی تعینات ہوں گے، 22 کروڑ روپے سے نئی واٹر سکیم بنے گی، نئی سکیم سے روزانہ 6 لاکھ گیلن پانی مری کے رہائشیوں کو ملے گا، مری مظفر آباد روڈ 2 کروڑ 42 لاکھ روپے سے مکمل کریں گے، ساڑھے تین لاکھ پھلدار درخت لگائے جائیں گے، مری میں تعمیرات سے متعلقہ بائی لاز کا جلد نفاذ کیا جائے گا، کوہسار یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔