Official Web

ملک بھر میں غیرقانونی مویشی منڈیوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

عید پر تمام تفریحی مقامات بند،عوام اجتماعات سے گریز کریں،وزارت داخلہ

236
Spread the love

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے ملک بھر غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا،کسی بھی غیر قانونی مویشی منڈی کو قائم کرنے یا چلانے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی،انتظامیہ منظور شدہ مویشی منڈیوں میں ضابطہ اخلاق کی عملداری کے لئے متحرک ہوگئی۔ملک بھر میں قائم مویشی منڈیوں میں ہیلتھ گائیڈ لائنز کی خلا ف ورزیوں کی رپورٹس مل رہی ہیں،وزارت داخلہ ک۔ مطابق عوام کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے۔حفظانِ صحت کے اصولوں اور کرونا کے خلاف بنائی گئی حفاظتی تدابیر کو اپنانے سے ہی وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے وفاق، صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انتظامیہ کا بڑے پیمانے پر کریک ڈائون ہوگا۔تمام صوبوں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیزپر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی،خلاف ورزیوں کی صورت میں جرمانے اور مویشی منڈیوں کو بند کیا جا سکے گا۔وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ عید پر اجتماعات سے گریز کریں،عید پر تمام تفریخی مقامات مکمل بند رہیں گے۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ بازاروں اور عید پر تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔