عید کے کپڑے مانگنے پرباپ نے3بچوں کو زہر کھلا کر خود بھی کھا لیا
باپ قدیر جاں بحق ،تینوں بچے ہسپتال داخل ،دوکی حالت نازک
ظفروال :موضع وریام کے رہائشی قدیر نے حالات سے تنگ آ کر اپنے تین بچوں عائشہ عمر 7سال۔ رحمان عمر 5سال ۔ریحان عمر 3 سال کو موضع اگوالہ موڑ کے قریب گراونڈ میں لا کر زہریلی چیز کھلائی اور بعد میں خود بھی کھالی ۔زہریلی چیز کھانے سے باپ اور بچوں کی حالت غیر ہو گئی ۔ راہگیروں نے تڑپتے اور بے ہوش دیکھ کر مقامی پولیس اور 1122 کی ٹیم کو اطلاع دی جس پر مقامی پولیس اور 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری طبی امداد فراہم کی ۔ باپ اور بچوں کو 1122 کی ٹیم ڈی ایچ کیونارووال لیکر جا رہی تھی مگر راستے میں بچوں کا باپ قدیر دم توڑ گیا جس کو فوری آرایچ سی ظفروال منتقل کر دیا گیا جہاں پر رحمان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے جبکہ عائشہ اور ریحان کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے ۔