Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

چینی انکوائری کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ کی بدھ تک تحریری جواب جمع کرانیکی ہدایت

254
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے چینی انکوائری کے خلاف شوگرملزکی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے شوگرملزکے وکیل مخدوم علی خان کو بدھ تک تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز سماعت شروع ہونے پر شوگرملز کے وکیل مخدوم علی خان نے جواب الجواب دلائل میں کمیشن تشکیل میں بے ضابطگیوں پرکہاکہ کسی بھی معاملے پر سمری کابینہ ڈویژن سے ہی بھیجی جاتی ہے، مخدوم علی خان کی جانب سے 1991 کے سپریم کورٹ فیصلے کا حوالہ دیا جس پرجواب میں اٹارنی جنرل نے جواب میں 2017 کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جس شعبے میں بحران پیدا ہوا اس سے متعلقہ وزارت انکوائری کی سمری بھیجتی ہے،ایسا تب ہوتا ہے جب تحقیقات کا فیصلہ متعلقہ وزارت نے کیا ہو،اس بار چینی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ وزیراعظم کا تھا، وزیراعظم تحقیقات کے احکامات جاری کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، یہ اعتراض درست نہیں کہ پہلے کوئی سمری بھیجی جانا ہی ضروری تھی،فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے مخدوم علی خان کو بدھ تک قانونی نکات پر تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کردی۔