بیرسٹر فروغ نسیم نے پھر وزیرقانون کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد(آن لائن)وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم تیسری بارحلف اٹھالیا۔صدرعارف علوی نے حلف لیاتقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں حکومت کی نمائندگی کرنے کے لئے اپنے عہدے سے استعفٰی دیا تھا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بیرسٹر فروغ نسیم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع جبکہ ایک بار جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں حکومت کی جانب سے بطور وکیل پیش ہونے کے لئے اپنے عہدے سے استعفی دے چکے ہیں