Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سستے وفوری انصاف کیلئے اداروں کو مضبوط کرنیکی ضرورت ہے، صدرعلوی،کشمالہ طارق سے ملاقات

263
Spread the love

اسلام آباد:وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی ،صدر محفوظ کام کی جگہیں بنانے میں ادارے کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی،صدر عارف علوی نے لوگوں کو تیز اور سستے انصاف کی فراہمی میں ادارے کے کردار کو سراہا۔اس موقع پرصدرعارف علوی نے انصاف کی جلد فراہمی کیلئے ادارے کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ لوگوں میں محتسب کے کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے ۔