پنجاب میں 11جیل افسران کے تقرروتبادلے
لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان سمیت 11افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔بابر نعیم کوسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بھکر،محمد ارشدکو ڈسٹرکٹ جیل لودھراں،اختراقبال وینائل جیل بہاولپور،محمد مدثر کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل لاہور،فرخ رشیدکو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل فیصل آباد،محمد زمان کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی،ٹیپو سلطان کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ساہیوال،محمد نازک شہزادکو سپرنٹنڈنٹ سب جیل شجاع آباد،عرفان سلمان کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ساہیوال،محمد صدیقی گل کو سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی پرزن میانوالی، حسن نوازکو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔