Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

گلگت بلتستان کے عوام کو ہرممکن ریلیف دینگے:عمرایوب،وزیرعلیٰ امیرافضل سے ملاقات

326
Spread the love

اسلام آباد (آن لائن وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کیلئے قدرتی وسائل کے استعمال سے متعلق تمام تر اقدامات بروئے کار لا ئے گی ۔ اسلام آباد میں وزیر توانائی پٹرولیم عمرایوب خان سے نگران وزیراعلی گلگت بلتسان میر افضل خان نے ملاقات کی ، دوطرفہ ملاقات میں قدرتی وسائل سے متعلقہ امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ اس مو قع پر وفاقی وزیر نے نگران وزیراعلی گلگت بلتستان میر افضل خان کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کے استعمال کے استعمال،انفراسٹرکچر کی تلاش، اور گلگت کی عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہرممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔ نگران وزیر اعلی بلتستان میر افضل خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستا ن کی عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اٹھائے جا نیوالے عملی اقدامات پر وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم کا شکریہ ادا کیا ۔