Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سونے کی قیمت میں مزید1400روپےاضافہ،فی تولہ ایک لاکھ 18 ہزار700کاہوگیا

283
Spread the love

 کراچی :ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر 1400 روپے کااضافہ دیکھا گیا۔ رواں ہفتے کے دوران سونا 7 ہزار 650 روپے مہنگا ہوا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے دیکھنے کو ملا رہا ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 14 امریکی ڈالر بڑھ گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت فی اونس 1 ہزار 896 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔دوسری طرف بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد،سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 18 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بارہ سو روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی، دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ ایک ہزار 766 روپے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دورا نسونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔دوسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 2250 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور سونے کی قیمت 1 لاکھ 13 ہزار500 روپے ہو گئی تھی۔تیسرے کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں 1 ہزار 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی تھی۔