ٹیکسلا میں قتل کے نامزد ملزموں کی عدم گرفتاری کیخلاف رٹ دائر
ٹیکسلا:سردار حسن علی شاہ ولد جواد حسین شاہ سکنہ محلہ عنایت شاھی ٹیکسلا جو مقدمہ564/2020رجسٹرد تھانہ ٹیکسلا کا مدعی ھے جس میں ملزمان کاظم رضا، حسن عسکری سید نامزد ملزمان ہیں اور تاحال گرفتارنہیں ہوئے۔ جنکی گرفتاری کے لئے مدعی مقدمہ نے یڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا کی عدالت میں 22Aکی رٹ دائر کر دی ،عدالت نے طاہر محمود ایس ایچ او ٹیکسلا سمیت تمام فریقین کو طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت5اگست کوہوگی۔