Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

تاجر برادری اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھے۔ ایس ایم منیر

230
Spread the love

اسلام آباد :ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر ظفر بختاوری اور آئی سی سی آئی کے سابق نائب صدر احسن ظفر بختاوری نے اپنی رہائش گاہ پر ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر بھائی جان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا جس میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید، سینئر نائب صدرطاہر عباسی، نائب صدر سیف الرحمن خان، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور یو بی جی فیڈرل ایریا کے چیئرمین عبدالرف عالم، فانڈر گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فرید، فیڈریشن کے سابق صدر زبیر طفیل، سابق سینئر نائب صدر شیخ خالد تواب، فیڈریشن کے نائب صدور زاہد چوہدری اور شیخ ندیم، یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے چیف کوآرڈینیٹر ملک سہیل حسین، طارق صادق، خالد جاوید، اعجاز عباسی، شیخ عبدالوحید، خالد اقبال ملک، میاں شوکت مسعود، چوہدری وحیدالدین، زاہد مقبول، شیخ عامر وحید، کریم عزیز ملک،، چکوال چیمبر کے سابق صدر قاضی اکبر، راولپنڈی چیمبر کے گروپ لیڈر سہیل الطاف،سابق صدر ڈاکٹر حسن سروش، نائب صدر محمد حمزہ سروش، محمود احمد وڑائچ، خالد چوہدری، اشفاق چھٹہ، چوہدری مسعود اور دیگر نے شرکت کی۔یو جی بی کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر بھائی جان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس نے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عنقریب حالات میں بہتری آئے گی۔