اسلام آباد:سٹریٹ کرائم وڈکیتی میں ملوث دوملزم گرفتار
اسلام آباد:تھانہ کھنہ پولیس نے سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے دو ارکان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے ایک گاڑی ایک موٹر سائیکل اور چھینے گئے قیمتی موبائل ،نقدی اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جڑواں شہروں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں، مزید تفتیش جا ری ہے ، سنسی خیز انکشافا ت کی تو قع ہے۔