Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اللہ تعالیٰ امت مسلمہ میں اتفاق واتحاد پیداکرے:سربراہ تنظیم الاخوان

229
Spread the love

اسلام آباد:امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستا ن نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت ایک اکائی ہمارا ہر عمل معاشرے میں اچھائی یا برائی کا سبب بن رہا ہے۔جس طرح کسی قسم کا تعفن کہیں بھی ہوتو جب تک اس کو جڑ سے ختم نہ کریں وہ پھیلتا چلا جاتا ہے بلکل اسی طرح معاشروں میں کوئی بھی خرابی جب حد سے بڑھ جاتی ہے تو معاشروں میں مجموعی طو ر پر ایسا بگاڑ پیدا ہوتا ہے جو ظاہری تدبیروں سے حل نہیں ہوتا جب تک اپنے اندر سے انانیت اور تکبر کو ختم کرکے قرب الہی کو حاصل نہ کریں اللہ کریم نے انسان کی تخلیق کر کے اس میں روح پھونکی اورملائکہ کو حکم دیا کہ اسے سجدہ کریں۔اس طرح انسانی زندگی عمومی نہیں ہے بلکہ اسے اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا۔غیر مسلم ہماری غیر ت ایمانی کو پکارتے ہیں کیا ہم 50 سے زائد اسلامی ممالک اپنا ایک اتحاد نہیں بنا سکتے ہمارا اپنا سوشل میڈیا ہو جس پر کسی کی جرات نہ ہو کہ اسلام کے خلاف بات کر سکے۔ اللہ کریم تمام امت مسلمہ کو اتفاق اور اتحاد نصیب فرمائے اور اپنے ذاتی مفادات کو چھوڑ کر ایک نقطہ اتحاد پر جمع فرمائے جو نبی کریم ۖکی ذات اقدس ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔