راولپنڈی:شہدا کے نام سے منسوب ماڈرن میس،کیفے،جم کاافتتاح
راولپنڈی :آرپی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے شہدا کے نام سے منسوب ماڈرن میس ہال، آڈٹیوریم،کیفے ٹیریا اور جم کا افتتاح کر دیا، فورس کیلئے بہترین سہولیات سے آراستہ ماڈرن میس ہال، آڈٹیوریم،جم اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر آرپی او نے سی پی او احسن یونس کو خراج تحسین پیش کیا،سی پی او کی جانب سے آرپی او کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ اپنی فورس کو بہترین سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ماڈرن میس ہال کو کانسٹیبل الطاف حسین شہید اور آڈٹیوریم کو سب انسپکٹر ارشاد حسین شہید کے نام سے منسوب کیا گیاہ بالائی منزل میں کانسٹیبلری کی رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے۔