پریس قونصلرارشد منیرکے اعزارمیں الوداعی تقریب
جدہ (نورالحسن گجر سے) پاکستان قونصلیٹ کے پریس قونصلر ارشد منیر کے اعزاز میں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی جانب سے پر وقار الودعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصلر جنرل جدہ خالد مجید او آئی سی میں پاکستانی سفیر رضوان شیخ سمیت قونصلیٹ کے افسران ، پاک میڈیا کے ممبران سعودی میڈیا پرسن اور کیمونٹی اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں قونصلر جنرل جدہ خالد مجید ،او آئی سی میں پاکستانی سفیر رضوان شیخ ،وائس قونصلر شائق بھٹو ،کو آر ڈنیٹر ابو نصر شجاع،سوشل ویلفیئرقونصلر ماجد میمن اور کمرشل قونصلر وحید شاہ نے بھی ارشد منیر کی قونصلیٹ اور کیمونٹی کے لیے خدمات کی تعریف اور انکے لیے نیک خوہشات کا اظہار کیا تقریب کے آخر میں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی جانب سے ارشد منیر کی خدمات پر اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔