Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

منڈی بہائوالدین:کسانوں میں-قرعہ اندازی کے ذریعے زرعی آلات تقسیم

291
Spread the love

منڈی بہاالدین: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک غضنفر علی اعوان نے کہا ہے کہ جدید زرعی آلات کے استعمال سے فصلوں کی زیادہ پیداوار ممکن ہے,وزیر اعظم کے زرعی ایمر جنسی پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو 80 فیصد سبسڈی پر ہیپی سیڈر ڈرل اور رائس سٹرا چاپر دئیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ زراعت آفس کے ہال میں شفاف طریقے سے قرعہ اندازی کے ذریعے ضلع کی تینوں تحصیلوں سے سبسڈی پر ہیپی سیڈر ڈرل اور رائس سٹرا کیلئے منتخب ہونیوالے کاشت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال نے بتایا کہ وزیر اعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام سے کماد اور چاول کی فصلات کیلئے آئندہ چار سال میں سبسڈی پر جدید زرعی آلات مہیا کے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تینوں اہم فصلات کے قومی منصوبے زیر تکمیل ہیں جن میں کاشتکاروں کو مختلف مراعات حکومت کی طرف سے مہیا کی جارہی ہیںتقریب کے اختتام پر اے ڈی سی آر اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب کاشتکاروں کو مبارک باد دی۔