Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

تحریک انصاف حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی:سردارمہتاب خان

337
Spread the love

ایبٹ آباد :پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کا اہم ترین مشاورتی اجلاس ایبٹ آباد میں سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے پارٹی رہنمائوں ، کارکنان او رپارٹی ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ پارٹی کارکنان و رہنمائوں کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے سابق گورنر سردارمہتاب احمد خان کا کہنا تھا کہ موجودہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ، ملک بھر کے عوام الناس مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ان لوگوں کے پاس ملک چلانے کا کوئی تجربہ نہیں ہے ، ہماری کہی بات سو فیصد درست ثابت ہوئی ہے ، آج ملک بڑے او ر سنگیں بحرانوں کا شکار ہوچکا ہے ۔میں آج واضح طور پر یہ کہنا تھا چاہتا ہوں کہ ایبٹ آباد ضلع میں کسی کو شب خون نہیں مارنے دینگے ، قبضہ گروپ اور اے ٹی ایم کو بھگا کر دم لیںگے ۔