Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ملائیشیامیں کام کرنیوالے 18پاکستانی پائلٹس کے لائسنس درست قرار

295
Spread the love

اسلام آباد(آ ن لائن )ملائیشیا میں کام کرنے والے 18پاکستانی پائلٹس کے لائسنس درست قرار دے دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملائیشیا میں کام کرنے والے 18 پائلٹس کے لائسنس درست قرار د دیئے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی اے اے ایم نے 18 پاکستانی پائلٹ کے لائسنس کی تصدیق کے لیے سی اے اے حکام کو خط لکھا تھا جس کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملائیشیا میں کام کرنے والے اٹھارہ پائلٹ کے لائسنس کو درست قرار دے دیا۔ جبکہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر سول ایویشن اتھارٹی آف ملائیشیا نے پائلٹس بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔