Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

نیب تحقیقات میں چوہدری بردران کیخلاف اہم پیشرفت

نیب سیاسی انجینئرنگ کےلیے استعمال ہورہا ہے، ترجمان چوہدری برادران

240
Spread the love

اسلام آباد:چوہدری برادران کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی آمدن سے زائد اثاثوں کی انویسٹی گیشن میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی نیب رپورٹ میں د عویٰ کیا گیا کہ چوہدری برادران نے بھی بے نامی اکاؤنٹس استعمال کر کے بیرون ملک سے پاکستان منی لانڈرنگ کی۔نیب لاہور نے چوہدری برادران کے حوالے سے رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی ہے۔اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے چوہدری برادران کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود میڈیا ٹرائل کی وجہ کیا ہے؟ کچھ پتا نہیں۔ادھرچوہدری برادران کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال ہورہا ہے۔ترجمان نے نیب رپورٹ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ 20 سال پرانے کیس کی دوبارہ سماعت سیاسی انجینئرنگ نہیں تو اور کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ درخواست دینے والا نامعلوم اور معاملے کو دوبارہ کھولنے کی وجوہات بھی نامعلوم ہیں۔چوہدری برادران کے ترجمان نے مزید کہا کہ معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود میڈیا ٹرائل کی وجہ کیا ہے؟ کچھ پتا نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب نے تسلیم کیا کہ چوہدری صاحبان نے کوئی غلط قرضہ نہیں لیا اور نہ ہی کوئی قرض معاف کروایا ہے۔