Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سینٹ :ادویات قیمتیں:پی پی،جماعت اسلامی کی حکومت پرتنقید

پائلٹس معاملہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے،غلام سرور

298
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن)سینٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں بے دریغ اضافے اور فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو لوٹ مار کرنے کی اجازت دینے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاملے پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے جس پر ڈپٹی چیرمین سینٹ نے معاملے کو متعلقہ کمیٹی میں بھجوانے کی ہدایت کردی ۔ جمعہ کے روز ایوان بالا کے اجلاس میں سینٹر شیری رحمن نے توجہ دلا نوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں 10فیصد اضافہ کردیاگیا انہوںنے کہاکہ عوام کس طرح اپنی ادویات خریدیںگے انہوں نے حکومت کے دوست احباب پی ایم ڈی سی چلارہے ہیں حکومت فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو نواز رہی ہے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل کے تحت ملک کے تمام شہریوں کو ریاست علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرے گی ،گذشتہ دو سالوں میں ادویات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 200فیصد اضافہ ہوا حکومت قوم پر رحم کرے ڈریپ کے اوپر مافیا کا قبضہ ہے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستانیوں پر رحم کرے اور ادویات کی قیمتوں میں کمی لیکر دو سال پہلے والی قیمتوں پر لے جایا جائے۔ایوان بالا نے وفاقی دارلحکومت کے ہسپتالوں سے دیگر صوبوں کے ڈاکٹرز کا واپس بھجوانے کے حوالے سے احکامات واپس نہ لینے پر سیکرٹری صحت کے خلاف تحریک استحقا ق کمیٹی کو بھجوا دیا ہے اجلاس کے دوران سینیٹر ہدایت اللہ نے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری ہیلتھ سروسز نے چیئرمین سینٹ کی رولنگ کو نظر انداز کیا ہے اور ایوان کے استحقا ق کو مجروح کیا ،ایوان بالا کو وفاقی وزیر ہوابازی نے بتایاکہ پی آئی اے میںجعلی پائلٹس کے مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اورجعلی لائسنس جاری کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوںنے بتایاکہ بیرون ممالک ائیر لائنز میں کام کرنے والے پائلٹس اوردیگر ملازمین کے دستاویزات کو کلیر کردیا گیا ،پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جائے گی اور نہ ہی روزویلٹ ہوٹل بیچا جائے گا۔سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے وزرا اعظم کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات پیش کردی گئی ہیں پیپلز پارٹی کے دور میں یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف نے 48کروڑ 44لاکھ سے زائد لیگی دور میں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے ایک ارب 54لاکھ سے سے زائد جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے غیرملکی دوروں پر ابتک چار کروڑ 56لاکھ سے زائد اخراجات کئے ہیں ۔