Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اسلام آباد :چیئرمین سی ڈی اے کاجی سیون انڈرپاس منصوبہ جلد مکمل کرنیکاعزم

270
Spread the love

اسلام آباد:سی ڈ ی اے نے جی سیون وایٹ انڈر پاس کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کا عزم ظاہرکیاہے، چیئرمین سی ڈی اے نے گذشتہ روزانڈر پاس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے دورہ انجینئرنگ ونگ کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔منصوبے پر 80 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔چیئرمین نے ہدایت کی کہ سڑک کو استعمال کرنے والی ٹریفک کی سہولت کے پیش نظر مناسب رہنمائی بورڈکی تنصیب کی جائے۔متعلقہ شعبہ کو مزید ہدایات جاری کی گئی کہ اگست کے آخر تک اس منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ فیصل ایونیو پر انڈر پاس کی تعمیر کا عوامی فلاحی منصوبہ ایک دیرینہ ضرورت تھی تاکہ ٹریفک کے مسائل کو ختم کیا جاسکے۔