Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کوروناسے مزید24 اموات،ایکٹو کیسز35 ہزاررہ گئے

258
Spread the love

اسلام آباد: صورتحال دن بدن بہتر، کورونا سے اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 24 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 487 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 91 ہزار 691، سندھ میں ایک لاکھ 16 ہزار 800، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 71، بلوچستان میں 11 ہزار 550، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 942، اسلام آباد میں 14 ہزار 821 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔ایکٹوکورونا کیسز35 ہزاررہ گئے۔