Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ڈی جی آئی ایس پی آرسے آزادکشمیرکے صحافیوں کی ملاقات،سکیورٹی صحورتحال پربریفنگ

285
Spread the love

راولپنڈی:مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار سے آزاد کشمیر کے صحافیوں نے آئی ایس پی آر میں ملاقات کی ہے جس میں صحافیوں کو ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی، اس موقع پر صحافیوں کو ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں اور سیکیورٹی کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ وفد کو بھارتی فوج کے ایل او سی پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے واقعات سے بھی آگاہ کیا گیا۔