Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

حج انتظامات مکمل:حاجیوں کاپہلا قافلہ مکہ پہنچ گیا

302
Spread the love

جدہ:حاجیوں کا پہلا قافلہ مکہ پہنچ گیا، منی مزدلفہ اور عرفات میں مکہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا آپریشنل پلان کیا ہےعازمین حج کا پہلا کاررواں مکہ مکرمہ پہنچ گیا- وزارت حج و عمرہ کے اعلی عہدیداروں نے محکمہ شہری ہوابازی کے تعاون سے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ پر قصیم سے آنے والے عازمین حج کا خیرمقدم کیا-العربیہ نیٹ کے مطابق تمام متعلقہ اداروں نے امسال حج کرنے والوں کی خدمت کے لیے انتظامات مکمل کرلیے- سیکیورٹی، صحت اور مختلف سہولیات فراہم کرنے والے اداروں نے جامع عملی پروگرام پر عمل درآمد کا آغاز کردیا-یاد رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو ٹھہرانے کے لیے مکمل ہوٹل کا انتظام کرلیا ہے جہاں وہ منی جانے سے قبل قیام کریں گے- 4 ذی الحجہ سے 8 ذی الحجہ تک ہوٹل میں رہیں گے- ہر عازم حج کے لیے ایک ایک کمرہ خاص کیا گیا ہے- کمرے میں آب زمزم کی سینیٹائز بوتلوں سے لے کر سنیکس، پھلوں اور مٹھائیوں کی باسکٹوں سمیت ناشتے ، ظہرانے اور رات کے کھانے تک کے انتظامات کیے گئے ہیں-دریں اثنا مکہ مکرمہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے منی، مزدلفہ اور عرفات میں آپریشنل پلان جاری کردیا ہے- اتھارٹی کے ترجمان جلال کعکی نے بتایا کہ ہمارا سارا زور کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر ہے-کعکی نے العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمرات کے پل (وہ مقام جہاں شیطانوں کو کنکریاں ماری جاتی ہیں) کی اصلاح ومرمت اور اسے استعمال کرنے کے طور طریقوں کا انتظام کرلیا گیا ہے- تمام سسٹمز چیک کرلیے گئے ہیں- سی سی کیمروں کے روم موثر ہیں- حاجیوں کے قافلوں کو منظم کرنے اور حج مقامات پر صفائی کی سکیمیں تیار ہیں-کعکی نے توجہ دلائی کہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے آپریشنل پلان کے تحت العزیزیہ اور الشعبین کو جمرات کے پل سے جوڑ دیا گیا ہے- اس سلسلے میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ساتھ صفائی کے سلسلے میں رابطہ کرلیا گیا ہے- الشعبین اور العزیزیہ پروجیکٹ کے ذمہ دار سیکیورٹی اداروں سے یکجہتی پیدا کرلی گئی ہے- مختصر یہ کہ تمام اہم امور کا بندوبست ہوچکا ہے-