اسلام آباد:گرمی اور حبس میں پاکستان قومی زبان تحریک نے نفاذ اردو کے حق میں مظاہرہ کیاجس میں مختلف تنظیموں نے شرکت کی۔ ان استاد،مزدور،کسان ،عسکری قیادت،تاجروالدین،صحافی،سیاسی و غیر سیاسی تنظیمیںشامل تھیں۔اس موقع پر مظاہرے میں شریک افراد جن میں فضل رانا،ارشد خان،انصر رضا،ضیا الحق،محمد سلیم چشتی،کاشف شہزاد چوہدری صدر ٹیچرز یونین،صدیق گل ہیڈ ماسٹر،مرکز قومی زبان اور تحریک نفاذ اردو کے نمائندے علی عمران شاہین’ ترجمان تحریک حری،محمد رمضان میو’ محمد ذیشان بیگ’حافظ عثمان’ محمد اشفاق’علی اورعام ادمی پارٹی کے چیئر مین نسیم صادق شامل تھے شرکاء نے وفاقی وزیر تعلیم کے قومی نصاب پر انگریزی مسلط کرنے کے آئین شکن اور توہین عدالت اقدام پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیاوفاقی وزیرِ تعلیم کے پتلے کو نذر آتش کیا۔ مظاہرین نے زبان پر انگریزی تسلط کے خلاف نعرے لگائے۔اورمطالبہ کیاکہ وزیر تعلیم عدالت عظمی کے فیصلے کے مطابق ہر سطح پر زریعہ تعلیم اردو میں کریں۔