Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

آئی جی پنجاب کاکام چورپولیس اہلکاروں سے کام لینے کافیصلہ

346
Spread the love

لاہور:آئی جی پنجاب نے کام چور پولیس اہلکاروں سے کام لینے کا فیصلہ کیاہے،، لاہور سمیت پنجاب بھر میں کلریکل سیٹوں پر کام کرنے والے والے پولیس کیڈر کے افسران وملازمین کو تھانوں سمیت دیگر فیلڈ ڈیوٹیوں پر بھجوانے کا حکم، ایک ہفتے کے اندر تعیناتیاں کرکے رپورٹ بھجوانے کا حکم جاری کردیا۔ اگر کوئی افسر چاہتا ہے کہ ماتحت دفتر کام کرے تو آئی جی پنجاب سے اجازت لے گا اس کے بغیر کوئی اہلکار دفتر میں تعینات نہیں رہے گا۔ کلیریکل ڈیوٹیوں پر تعینات اہلکاروں کو فوری فیلڈ میں بھیجا جائیایک ہفتے کا وقت ہے بعد میں کوئی دفترمیں ڈیوٹی نہ دیاگر کسی افسر نے ماتحت سے دفتر میں کام کرایا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ آئی جی ایڈمن نے آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو فیلڈ ڈیوٹی کا مراسلہ بھجوا دیا۔