Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ئائیگرفورس کی عالمی سطح پرپذیرائی،چین کی معلومات تبادلہ کی درخواست

140
Spread the love

اسلام آباد:وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر پذیرائی ،چین نے ٹائیگر فورس قائم کرنے کے اقدام کی تعریف کر دیپاکستان سے ٹائیگر فورس سے متعلق معلومات اور تجربے کے تبادلے کی دراخواست کردی،آل چائنہ یوتھ فیڈریشن کے عہدیداران نے پاکستانی حکام کو خط لکھاہے جس میںرضا کاروں پر مشتمل ٹائیگر فورس سے متعلق آپریشنل تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے،خط میں کہاگیا ہیکہ چائینز یوتھ پاکستان کی ٹائیگر فورس کے تجربے سے سیکھنے کی خواہشمند ہے۔چین وبائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹائیگر فورس کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے, پاکستان ٹائیگر فورس سے متعلق ضروری معلومات فراہم کرے تو شکر گزار ہوں گے۔خط پروزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہناہے کہخوشی ہے کہ وزیراعظم کے اقدام کی عالمی سطح پر تعریف ہو رہی ہے،ٹائیگر فورس کے قیام کا فیصلہ زمینی حقائق اور دور اندیشی پر مبنی تھاپاکستان اور چین کے درمیان یوتھ ایکسچینج پروگرام پر کام پہلے سے جاری ہے, چین کے ساتھ پاکستانی نوجوانوان کے 100 رکنی وفد کی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل کر چکے ہیں۔