تربت:دہشتگردوں کی فائرنگ،پاک فوج کالانس لائیک شہید،تین زخمی
بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، کالعدم بی ایل اے کا دہشتگرد ہلاک،اسلحہ برآمد
تربت:بلوچستان کے علاقے تربت میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے باعث پاک فوج کا ایک اور سپوت ملک پرشہید،تین زخمی ہو گئے ،آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعہ بلوچستان کے علاقے تربت سے 35 کلومیٹر دور ہوا، سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے باعث پاک فوج کا لانس نائیک جاوید کریم شہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے تین جوان زخمی ہو گئے۔ جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ادھرپاک فوج نے بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا دہشتگرد مار ڈالا۔،آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے بلوچستان میں بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی فورسز کی طرف سے یہ آپریشن تربت کےقریب علاقے بلیدہ میں کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کی کارروائی کے دوران کالعدم بی ایل اے کا دہشتگرد مارا گیا جبکہ اس دوران بھاری تعداد میں اسلحہ، مواصلات آلات، دستی بم اور بارودی سرنگ برآمد کی گئی۔