Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اداکارفیضان شیخ نے موسیقی کی دنیامیں داخل،پہلے گانے کی ریلیزتیار

163
Spread the love

اسلام آباد :ہیر مان جان سے شہرت کی بلندیوں کو چھو نے والے اداکار فیضان شیخ نے فلم اور ٹی وی میں ادکاری کے جوہر دکھانے کے بعدگلوکاری کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا گانا ریلیز کرنے کی تیاری کرلی، فیضان شیخ کے اس گانے میں عادی عدیل امجد بھی نظر آئیں گے۔ فیضان شیخ کا یہ گانا واجد سعید نے کمپوز کیا ہے، جب کہ اس گانے کو تحریر خود فیضا شیخ نے کیا اور اس کی ویڈیو کی ہدایات بھی خود فیضان شیخ نے دیں ہیں، اداکاری کے شعبے میں تیزی سے مقبولیت پانے والے فیضان شیخ اب اپنے اس نئے گانے کے ذریعے گلوکاری کے جوہر دکھاکر اپنے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کے خواہ ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے فیضان شیخ کا کہنا تھا کہ چاہے وہ اداکاری ہو، میزبانی ہو، یا پھر گلوکاری میرے لیے ہرطرح کے فن کے اظہار کا ایک الگ طریقہ رہاہے، اور میں نے ہمیشہ اپنے فن میں سوفیصد دینے کی ہمیشہ کوشش کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں بہت پرجوش اور خوش ہوں کہ کچھ ایسی چیزیں نکالنے کی کوشش کی ہے، جس پر میں نے بہت محنت کی ہے، انکا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ایک عظیم سفر کی شروعات ہوگی۔