Official Web

راولپنڈی :9افراد کے قتل کا مقدمہ درج،4ملزم گرفتار

مقتولین کی نعشیں ورثاء کے سپرد،علاقے میں سکیورٹی سخت

276
Spread the love

راولپنڈی : تھانہ چونترہ کے علاقے میال گاں میں خواتین اور بچوں سمیت 09افراد کے جانبحق ہونے کا معاملہ،دہشت گردی ایکٹ،قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا،مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں،مقتولین کے جسد خاکی سی پی او راولپنڈی کی سربراہی میں انتہائی سخت سیکورٹی کے ساتھ آبائی گاں پہنچا دئیے گئے،سی پی او کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی طارق ولایت کی زیر نگرانی میال گاں اور گرد و نواح میں پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ کمانڈوز پرمشتمل خصوصی ٹیموں کے ذریعے سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 04افراد کو حراست میں لیا گیا،واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمان کی نشاندہی و گرفتاری کے لیے  ان کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے پولیس کے تازہ دم دستے بھی بھجوائے گئے،سی پی ا ومحمد احسن یونس کا کہناتھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 04بچوں سمیت 09افراد کا جانب حق ہوناایک دلخراش واقعہ ہے، واقعہ میں ملوث ملزمان کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا، ملزمان جہاں بھی فرار ہو جائے ان کا پیچھا کر کے انہیں گرفتار کیا جائے گا،سی پی او کا کہنا تھا کہ مقدمہ کی تفتیش کے لیے سینئر اور ماہر تفتیشی افسران کی ٹیم تشکیل دی جائے گی،جس کی نگرانی ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کریں گے،میرٹ اور شفافیت کے اصول پر عمل پیرا رہتے ہوئے تمام زاویوں پر تفتیش کرکے واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کہٹرے میں کھڑا کیا جائے گا۔