Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سرمایہ کاروں کیلئے سہولت سنٹر بنارہے ہیں:چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ

336
Spread the love

لاہور:چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا لاہور میں منعقد ہوااجلاس میں پنجاب کے اندر سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے اقدامات کیے جا رہے ۔اس موقع پر ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال نے دنیا بھر کی انڈسٹری کو متاثر کیا ہے۔ سردار تنویر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے کرونا کے کیسز میں بہت کمی آئی۔ ان پالیسیوں سے ملکی معیشت میں بھی بہتری آے گیانشا اللہ بہت جلد پاکستان سے کرونا ختم ہو جائے گا اور پنجاب میں سرمایہ کاری کا روجھان بھی بڑھے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریگولیٹری کی ضروریات کو مختصر اور آسان بنانے کی ضرورت ہے ۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے سہولت سینٹر قائم کر رہا ہے جس کی وجہ سے تمام کاروباری حضرات کو ایک چھت کے نیچے سہولیات میسر ہوں گی۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہمیشہ ترجیح دی ہے اور تمام سرکاری افسران کو سرمایہ کاروں کے معاملات ترجیح بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کیے۔