راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،منشیات فروش ،دیگرملزم گرفتار
راولپنڈی :تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،2کلو سے زیادہ چرس برآمد،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ایس ایچ اوکینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سجاد خان کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے02کلو440گرام چرس برآمد ہوئی۔راولپنڈی پولیس کی اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ گوجر خان پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائی،شراب سپلائر کے ڈیرے سے بھاری مقدار میں شراب برآمدکرلی گئی۔