Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اسسٹنٹ ڈائریکٹراسمبلی ہراسیگی کیس:ملزم اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

332
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اومیسہ رباب کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری قومی اسمبلی اور ملزم ڈائریکٹر وسیم اقبال چوہدری کو 8 اگست کو طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعظم کامرانی نے گزشتہ روز اس کیس کی سماعت کی ۔ مدعیہ کے وکیل راحیل نیازی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اومیسہ رباب نے انصاف کے حصول کے لئے ابتدائی طورپر سیکرٹری قومی اسمبلی کو معاملے سے آگاہ کیا اور پھر ہراسگی امور سے متعلق وفاقی محتسب محترمہ کشمالہ طارق کو درخواست دی لیکن انہوں نے کیس کو دوبارہ قومی اسمبلی کی کمیٹی کو بھیج دیا۔ چونہ قومی اسمبلی کی کمیٹی میں زیادہ تر لوگ وسیم اقبال چوہدری کے دوست ہیں اس لئے مدعیہ کو انصاف ملنے کی قطعی توقع نہیں ہے لہذا فاضل عدالت نے اس سلسلے میں ضروری حکم نامہ صادر کرے اس پر عدالت نے مزید سماعت 8اگست تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری قومی اسمبلی اور ملزم ڈائریکٹر وسیم اقبال چوہدری سے جواب طلب کر لیا ہے۔