Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ایڈیٹرز کونسل منڈی بہائوالدین کااجلاس ،صحافی حافظ شاہد کیساتھ پولیس گردی کی مذمت

278
Spread the love

منڈی بہائوالدین( سٹاف رپورٹر)ایڈیٹرز کونسل منڈی بہاالدین کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر ایڈیٹرز کونسل خالد پرویز سندھو اور میاں محمد شریف زاہد ہوا اجلاس میں خالد اقبال مانگٹ محمد یوسف بدر،حافظ شاہد پرویز ،طاہر نذیر جاڑ،ا نصر اقبال گوندل، ضیااللہ گوندل ،سید تنویر نقوی ،امجد صدیقی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ایڈیٹر روزنامہ کھلی خبر اور فنانس سیکرٹری ایڈیٹرز کونسل منڈی بہاالدین حافظ شاہد پرویز پرویز کے گھر پر بے بنیاد پولیس کے سرچ آپریشن کے خلاف شدید مذمت کی گئی اور ابھی تک ابھی تک ناجائز اور غیر قانونی طور پر آپریشن کرنے والے ملازمین اور افسران کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ایک اور فیصلہ کیا گیا کہ اگر آئندہ چند روز میں میں سینئر صحافی کے گھر پر آپریشن کرنے والے ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی نہ کی گئی تو ایڈیٹرز کونسل بھرپور احتجاج کی کال دے گی ۔