Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کورونا،ٹڈی دل:کوریانے 13.4ملین روپے امدادی دیدی

259
Spread the love

اسلام آباد :پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفیر ،مسٹر کوک سانگ کیو نے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ کورونا اور ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا. انہوں نے حکومت کوریا کی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پاکستان کو انسداد کورونا کے لیے 0.8 ملین امریکی ڈالر(13.4 ملین روپے)کی گرانٹ پیش کی۔کورین سفیر نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعہ کیش اور سازوسامان کی شکل میں کورین گرانٹ پاکستان میں انسداد کورونا اور اسکو پھیلنے سے روکنے مددگار ثابت ہو گی۔سکرٹری اقتصادی امور نور احمد نے کورونا کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں سفیر کو آگاہ کیا۔