Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

شاہد عباسی ٹریڈرایسوسی ایشن جی نائن مرکز کے جنرل سیکرٹری منتخب

327
Spread the love

اسلام آاباد:اسلام آباد ٹریڈر ایسوسی ایشن جی نائن مرکز کے عہدیداروں کا اجلاس صدر راجہ جاوید اقبال کی صدارت میں ہوا اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری شاہد عباسی کو مرکز کا بقیہ مدت کے لیے متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا،ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ریسٹورینٹ سمیت تمام بند کاروبار کھولے جائیں کاروباری اوقات کو دس بجے تک بڑھایا جائے اور ہفتہ وار چھٹی ختم کی جائے چھ ماہ کا کرایہ معاف کیا جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب جنرل سیکٹری ٹریڈرذ ایسوسی ایشن جی نائن مرکز کراچی کمپنی شاہد عباسی صاحب نے کہا کہ اس سے قبل بھی تاجروں کی خدمت کر رہا تھا اب جنرل سیکٹری بن کر تاجر برادری اور کراچی کمپنی کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروں گاکسی سازش سے گھبرانے والا نہیں شکست خوردہ عناصر کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑے گی ۔