Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ریسکیو1122کے چیف انجینئرعمران خان کی گریڈ 18میں ترقی

246
Spread the love

منڈی بہائوالدین:پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی د دی ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کا ریسکیو آفس پہنچے پر ریسکیو افسران واہلکاران نے پھولوں کے گل دستے پیش کر کے اور گل پاشی کر کے استقبال کیا۔ بعد ازاں انہیں سلامی بھی دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گزشتہ 11سال سے ریسکیو 1122 منڈی بہاالدین میں بطور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔ ترقی ملنے پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل، اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر عاطف منیر، سٹیشن کوآرڈینیٹر سہیل خان، ٹی ایم آئی شوکت رانجھا، آر ایس او شوکت، ایڈمن آفیسر ذیشان اللہ اور میڈیا کوآرڈینیٹر عاطف رفیق سمیت عوامی و سماجی حلقوں نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔