گوجرانوالہ کی دوبہنوں کامعاملہ ڈی سی اسلام آباد کے سپرد
دونوںبہنوں کو کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہئے،چیف جسٹس ہائیکورٹ
اسلام آباد (آن لائن)پسند کی شادی کرنے والی گوجرانوالہ کی ملیکہ فاطمہ اور اسکی بہن مریم فاطمہ کی حفاظت کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی ملیکہ فاطمہ نے اپنے شوہر، مریم فاطمہ نے اپنے والدین کے ساتھ واپس جانے کی خواہش ظاہر کر دیا عدالت نے دونوں بہنوں کا معاملہ ڈی سی اسلام آباد کو بھیج دیا کہ ڈی سی اسلام آباد لڑکیوں کو واپس بھیجنے سے متعلق فیصلہ خود کریں دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈی سی اسلام آباد دیکھ کر فیصلہ کریں دونوں بہنوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہونا چاہیے یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دونوں بہنیں جان کے خطرے کے پیش گھر سے بھاگ کر اسلام آباد پہنچی تھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں بہنوں کو و دارالامان بھیج دیا تھا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ مریم فاطمہ کے والدین نے بیان دیا کہ وہ اپنی بیٹی کی مکمل حفاظت کریں گے ملیکہ فاطمہ کے شوہر مقدس یاسین نے بھی بیان دیا کہ وہ اس کا مکمل خیال رکھے گا ۔