Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

علیم خان کی ہائوسنگ سوسائٹی کے زمینوں پرقبضہ کیس:چیف جسٹس برہم

256
Spread the love

اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے اہم رہنما اور پنجاب کے سینیئروزیر علیم خان کی ہائوسنگ سوسائٹی کیخلاف زمینوں پر مبینہ قبضے کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی عدالت نے سی ڈی اے حکام کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ علیم خان کی سوسائٹی کے خلاف اس عدالت کے سامنے روز درخواستیں آ رہی ہیں بادی النظر میں سی ڈی اے نے اپنی زمین کو ہتھیانے کا خود علیم خان کی سوسائٹی کو اختیار دے رکھا تھا سی ڈی اے اور چیف کمشنر جواب دیں کس قانون کے تحت یہ اختیار پرائیویٹ آدمی کو دیا گیا اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ چیف کمشنر اسلام آباد بتائیں کیسے ایک پرائیویٹ سوسائٹی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دی گئی؟ عدالت نے حکم دیا کہ چیف کمشنر اسلام آباد اپنا نمائندہ مقرر کریں جو اس عدالت میں پیش ہو کر جواب دے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔