Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

نئے ججوں کی تعیناتی ،وزارت قانون نے لائحہ عمل تیارکرلیا

نئے رولز کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دی

275
Spread the love

اسلام آباد (آن لائن)ججوں کی خالی نشستوں پر تعیناتیوں کے معاملے پر اہم پیشرفت ،وزارت قانون و انصاف نے خصوصی عدالتوں میں بروقت نئے ججوں کی تعیناتی کا لائحہ عمل تیار کر لیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے رولز کی فوری وزیراعظم سے منظوری لیکر 8 اگست سے پہلے تعیناتیاں کرنے کا حکم دیا وزارت قانون نے ججوں کی تعیناتیوں سے متعلق نئے رولز کی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کر دی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کسی بھی جج کی نشست خالی ہونے سے 90 دن پہلے نئے جج کی تعیناتی کا عمل شروع کیا جا سکے گا اس کے علاوہ وزارت قانون ایسا سافٹ وئیر بھی بنائے گی جو جج کی نشست خالی ہونے سے پہلے بتائے اسلام آباد میں ٹریبونلز اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ خصوصی ججوں کی 16 نشستیں خالی ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ اگست تک تعیناتیوں کی رپورٹ طلب کر لی کیس کی سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔