سرکاری ملازمین کے پرنٹ،الیکٹرانک وسوشل میڈیاپربات کرنے پرپابندی
یاسلام آباد (آن لائن )وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے پرنٹ، الیکٹرانک وسوشل میڈیا پر انٹرویوز دینے پر پابندی عائد کردی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈویژن کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ سرکاری ملازمین مختلف معاملات پر الیکٹرانک پرنٹ و سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کیلئے حصہ لیتے ہیں تاہم یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ گورنمنٹ سروسز رولز 1964کے تحت کئی کیسز میں دیئے گئے بیانات میں قواعد وضوابط کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتا یا پھر کہیں کیسز میںیکسر نظر انداز کیاجاتا ہے ۔ گورنمنٹ سروس رولز 1964کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم سوائے سرکاری اجازت نامے کے کسی میڈیا پلیٹ فارم میںشرکت نہیں کرسکتا ہے اورسرکاری ملازمین پاکستان کے نظریے یا پالیسی کیخلاف اظہار خیال نہیں کرسکتے جو کہ پاکستان کی سلامتی یا دوسرے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں جبکہ سرکاری ملازمین حکومتی فیصلے یا پالیسی کیخلاف براہ راست کسی عوامی احتجاج میں بھی شریک نہیں ہوسکتے ۔