پچیس جولائی کوفرسودہ وکرپٹ نظام کو شکست ہوئی: شبلی فراز
اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازنے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان کی جمہوری تاریخ کا یادگار دن ہے،ٹی آئی کارکنان اور عوام نے ملکر نئی سوچ کی بنیاد رکھی ایک فرسودہ، مراعات یافتہ، اقرباپرور اور کرپٹ نظام کو شکست ہوئی،فرسودہ نظام کے خالق ملکی اداروں اور معیشت کو کھوکھلا کر کے ذاتی مفادات حاصل کرتے رہے اقتدار ملا تو ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا ملک قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا تھاوزیراعظم کی قیادت میں نئے عزم کے ساتھ اصلاحات کی جانب بڑھے:شکورونا وبا سے نا صرف نبرد آزما ہوئے، بلکہ معیشت ،صحت دونوں کواہمیت دی گئی مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا:کامیاب جوان پروگرام، یکساں نصاب تعلیم، بلین ٹری سونامی، ترقی کے سفر کا آغاز ہیں سی پیک کی رفتار تیز، ڈیمز کی تعمیر اور کم آمدن والے افراد کیلئے اقدامات کیے گئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رہے گی۔