Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

چیئرمین اوگرا کاتقرر:امیدواروں کے انٹرویو مکمل

292
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن چیئرمین اوگرا کی تقرری کے لئے حکومت نے امیدواروں کے انٹرویو کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حیرت انگیز طور پر امیدواروں کی لسٹ میں ایسے بھی نام شامل ہیں جو اوگرا کیساتھ بالواسطہ کاروبار کر رہے ہیں۔ یہ لوگ ایسے کمپنیوں میں کام کرتے ہیں جنہیں اوگرا نے لائسنس دئیے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین اوگرا کا عہدہ اس وقت خالی ہے کیونکہ چیئرپرسن اوگرا عظمی خان 17جولائی کو ریٹائر ہوگئی ہیں۔ امیدواروں میں 26لوگوں کے نام شامل ہیں۔