ریلوے کا عیدالاضحی پر 4اسپیشل ٹرینیں چلانے کااعلان
لاہور:پاکستان ریلوے عید الاضحی کے موقع پر 4 عید اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا،کراچی سے 3 جبکہ ایک عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی سے چلائی جائے گی ،پہلی عید اسپیشل ٹرین 28 جولائی کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے 11 بج کر 45پر روانہ ہو گی،دوسری عید اسپیشل ٹرین 29 جولائی کو کراچی سے راولپنڈی کیلئے 11 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی ،تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کیلئے 30 جولائی کو شام 7بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو گی ،چوتھی عید اسپیشل راولپنڈی سے ملتان کیلئے شام 4 بجے روانہ ہوگی،ترجمان ریلوے وزارت نے ہدایات جاری کردی ،ٹرین کی حد رفتار 105 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔