وفاقی دارالحکومت:انتظامیہ ان ایکشن:ایس او پیزخلاف ورزیوں پر51لاکھ سے زائدجرمانے
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارلحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں مہنگائی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 51لاکھ 70ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے ہیں ،شہر میں جاری خصوصی مہم کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 151ہوٹل اور640دکانوں کو سیل کردیا گیا90گاڑیوں کوتحویل میں لیکر1400سے زائد چالان کئے گئے ہیں ۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کی مختلف مارکیٹوں میں اشیائے خورد ونوش سمیت پھل اور سبزیوں کی قیمتیں مقررہ ریٹ سے زائد نرخوں پر بیچنے والے تاجروں سمیت کورونا ایس او پیز اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف جاری مہم کے دوران بھاری جرمانے عائد کئے ہیں انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق صدر سرکل کے ڈیوٹی مجسٹریٹ گوہر وزیر نے ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 140مقامات کی چیکنگ کے دوران 14ہوٹلز اور98دکانوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر سیل کردیا گیا اور مجموعی طورپر1لاکھ57ہزار جرمانے وصول کئے گئے ہیں صدر سرکل میں مقررہ قیمتوں سے زائد نرخوں پر پھل سبزیاں او دیگر اشیائے خورد و نوش بیچنے والوں پر 1لاکھ 38ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے ہیں ۔