Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پی ٹی آئی اپنی حکومت کی دوسالہ کارکردگی 18اگست کوپیش کریگی

286
Spread the love

اسلام آباد:پی ٹی آئی حکومت اپنی2 سالہ کارکردگی رپورٹ18 اگست کو پیش کریگی ،ِ ذرائع کے مطابق پورٹ میں وزیراعظم کی سفارتی محاز پر کامیابیوں کا احاطہ کیا جائے گا،معاشی چیلنجز سے نمٹنے، قرضوں کی ادائیگی ، اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا،احساس پروگرام کے تحت مستحقین کی امداد، لنگرخانہ اور شیلٹر ہومز کی افادیت سامنے لائی جائے گی ،وزیراعظم کی سادگی و کفایت شعاری مہم، کرپشن کے خاتمے کے لئے اقدامات اورقانون سازی پر بھی روشنی ڈالی جائے گی،وزیراعظم کے غیر ملکی دورے، امت مسئلہ کو قریب لانے، پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ اجاگر کیا جائے گا،وزارت اطلاعات سمیت متعلقہ محکموں کو ٹاسک دے دیا گیا،وزارت اطلاعات اور سوشل میڈیا ٹیم نے تیاری شروع کر دی۔