Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

انگلینڈ پہلی اننگزمیں پر369آئوٹ،ویسٹ انڈیرکےپر137چھ آئوٹ

298
Spread the love

لندن:مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹ پر 137 رنز بنالئے۔ اس قبل انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 369 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اولی پوپ، روری برنز، جوز بٹلر اور اسٹورٹ براڈ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم 369 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اولی پوپ91 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جبکہ جوز بٹلر نے 67، اسٹیورٹ براڈ نے 62 اور روری برنز نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے 4، شینن گیبریل اور روسٹن چیز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں دوسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹ پر 137 رنز بنالئے تھے۔ کپتان جیسن ہولڈر 24 اور وکٹ کیپر بیٹسمین ڈاؤرچ 10 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈریسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔