Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

بھارت فرانس سے ہنگامی بنیادوں پرہیمرمیزائل خریدے گا

286
Spread the love

ئی دہلی: چین کے ساتھ تنازع کے دوران رافیل جنگی طیاروں کے ملک پہنچنے سے قبل ہی بھارت نے فرانس سے ہنگامی بنیادوں پر ہیمر میزائل خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔این ڈی ٹی وی کی کے مطابق  ہیمر میزائلوں کا مقصد رافیل جنگی طیاروں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیمر اسٹینڈ آف میزائل 70 کلومیڑ کے فاصلے سے اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مسلح افواج کو تفویض کردہ ہنگامی اختیارات کے ہیمر اسٹینڈ آف میزائل کے حصول کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔اے این آئی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ‘ہیمر میزائل کے حصول کے لیے آرڈر دیا جا چکا ہے جبکہ فرانس نے رافیل جنگی طیاروں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر میزائل فراہم کرنے کی حامی بھری ہے’۔ان کے مطابق فرانس کی جانب سے بھارت کو ہنگامی بنیاد پر میزائل فراہم کرنے کا مطلب ہے کہ میزائل پہلے سے ہی کسی دوسرے ملک کے لیے تیار کیے گئے تھے۔ہیمر میزائل (انتہائی چست) درمیانے فاصلے پر ہوا سے زمینی ہدف کے لیے ہے جو ابتدائی طور پر فرانسیسی فضائیہ اور بحریہ کے لیے ڈیزائن اور تیار کیا گیا تھا۔