Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

بھارت میں موجود دہشتگرد عناصرپڑوسی ممالک کیلئے خطرہ ہیں:اقوام متحدہ

طالبان قیادت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں کارروائیاں کرواتی ہے،رپورٹ

331
Spread the love

اسلام آباد:قوام متحدہ نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں افغانستان سے دہشتگردی ہوتی ہے جبکہ بھارت میں موجود دہشتگرد عناصر سے پڑوسی ممالک کو خطرہ ہے۔اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کی قیادت افغانستان میں رہ کر پاکستان میں دہشتگرد کاروائیاں کرواتے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نور ولی محسود، قاری امجد اور تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی پاکستان میں کئی دہشتگرد واقعات کی ذمہ داری قبول کر چکے، افغانستان میں داعش کی موجودگی خطے کے لئے خطرہ کا باعث بن سکتی ہے۔رپورٹ میں بھارت میں موجود دہشت گرد عناصر پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہندوستان میں موجود دہشتگرد عناصر سے پڑوسی ممالک کو خطرہ ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت پر دہشتگرد عناصر کے خلاف ایکشن لینے کے لیے عالمی دباؤ بڑھ رہا ہے۔